جمعرات 12 نومبر 2026 - 18:08
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حسینیۂ زینبیہ میں ایام شہادت حضرت فاطمہ کی مجلس کا انعقاد

حوزہ/ جگر گوشۂ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی دوسری مجلس حسینیۂ زینبیہ میں منقعد ہوئي جس میں عوام کے مختلف طبقوں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر شہید کے مقام شہادت کے جوار میں منعقد ہونے والی یہ مجلس مغرب و عشا کی نماز جماعت سے ادا کیے جانے کے بعد شروع ہوئي۔ مجلس کے آغاز میں جناب حنیف طاہری نے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مصائب پڑھے۔ اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین علی علی زادہ نے اپنے خطاب میں الٰہی نصرت کی سنت اور تدریج کے اصول کے تحت خداوند عالم کی پوشیدہ تدبیر کی سنت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف واقعات اور معاملات میں تجزیہ اور فیصلہ تدریج کے اصول کے دائرے میں رہتے ہوئے، سطحی اور عجلت پسندانہ نظر سے پرہیز کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حسینیۂ زینبیہ میں ایام شہادت حضرت فاطمہ کی مجلس کا انعقاد

انھوں نے کہا کہ کفر و باطل کے محاذ کی شکست و ہزیمت اور اہل حق و ایمان کی نصرت و کامیابی سے متعلق الٰہی سنتوں اور وعدوں کے بارے میں شک و تردید کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

مجلس میں جناب سعید حدادیان نے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام عزاء کی مناسبت سے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حسینیۂ زینبیہ میں ایام شہادت حضرت فاطمہ کی مجلس کا انعقاد

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا، جو نماز مغرب و عشا کے بعد شروع ہوتی ہیں، سنیچر 14 نومبر کی شب تک جاری رہیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha